کوٹلی ،ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی بارشوں کے دوران شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے خفاظتی تدابیر جاری

جمعہ 1 جولائی 2022 17:10

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2022ء) ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں کے دوران شہریوں کے جان و پراپرٹی کی حفاظت کے لئے خفاظتی تدابیر جاری کی ہیں اور ہدایت کی ہے کہ ان تدابیرپر عمل کو یقینی بنایا جائے۔ جمعہ کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آزادکشمیرمیں مون سون کاسلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی کی ہے جس کے دوران ندی نالوںمیں طغیانی اورلینڈسلائیڈنگ کاخطرہ ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تیزآندھی اوربارش کی صورت میں برقی کھمبوں،سائن بورڈزاوردرختوں سے دوررہیں، بوسیدہ اورکچے مکانات کے رہائشی شدید بارشوں کی صورت میں محفوظ مقامات پرمنتقل ہوجائیں،ندی نالوں اوردریائوں سے گزرنے اورنہانے سے گریز کریں،سیاح حضرات غیرضروری سفرسے گریزکریں،بجلی کے آلات کوپانی سے دوررکھیں اورزمین پرگری ہوئی تاروںکومت چھوئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھڑے اوربہتے پانی سے موسمی اوروبائی امراض جنم لیتی ہیں ان سے بچائوکے لیے خصوصی اقدامات کریں،جانوروںکوحفاظتی ٹیکے لگوائیں اوران کے چارے کابھی مناسب انتظام رکھیں،نشیبی علاقوں کے مکین اپنے گھروں کے تہہ خانہ جات اورگرائونڈفلورسے قیمتی سامان محفوظ مقامات پرمنتقل کرلیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج سسٹم اورنالوں میںہرگز کوڑاکرکٹ نہ پھینکیں،گھروںکی چھتوں کی صفائی،مرمتی اورنکاسی آب کانظام درست کریں،ریڈیو،ٹی وی ، اخبارات یادیگرذرائع استعمال کرتے ہوئے موسم اورسیلابی صورتحال سے مکمل آگاہی حاصل کریں اورکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں درج ذیل نمبرپررابطہ کریں05826-930202۔\378

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں