ضلع کوٹلی کے گرلزسکولز کے مابین بین المدارس ضلعی ٹورنامنٹ کی پر وقار تقریب

پیر 4 دسمبر 2023 18:01

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2023ء) ضلع کوٹلی کے گرلزسکولز کے مابین بین المدارس ضلعی ٹورنامنٹ کے حوالے سے پر وقار تقریب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رولی کے گراؤنڈ میں منعقد ہو ئی ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ گرلز ہائ سکول نمبر 1 کی پرنسپل طاہرہ شریف صدر معلمہ گرلز ہا ئی سکول ناڑ خاتون بیگم ،سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے سابق صدر حافظ محمد کاظم،غلام صدیق اور دیگر نے خطاب کیا ۔ طاہرہ شریف نے ٹورنامنٹ میں شریک تمام سکولوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں طالبات کی بھرپور دلچسپی لائق تحسین ہے ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں