ڈی ایچ او کوٹلی کا اجلاس، ہیپاٹائٹس اے اور ای کی سکرینگ و روک تھام کے لیے ریویو کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ

بدھ 6 دسمبر 2023 22:11

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2023ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شفقت شاہ کی زیر صدارت ہیپاٹائٹس اے اور ای کی روک تھام کے حوالے سے قائم ڈسٹرکٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہپیپاٹائٹس Aاور Eکی سکرینگ کے حوالہ سے ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر نصراللہ صادق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ DHQہسپتال کوٹلی،ظہیر احمد ایکسئین پبلک ہیلتھ کوٹلی،ڈی ایف سی چوہدری محمد عارف،ملک شوکت ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کوٹلی،محمد کامران گورسی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس کوٹلی،ڈاکٹر عاصم اکرم ڈی ایس سی،کلدیپ اختر اے ڈی سی نیشنل پروگرام،بشارت حسین ایس او نے شرکت کی۔

اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق متعلقہ محکمہ جات کے درمیان قریبی تعلقات کو فراغ دیتے ہوئے مل کر عملدرآمد پلان کے ذریعے ہیپاٹائٹسA&Eکی روک تھام کے لئے اقدام اٹھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

واٹر سپلائی چین کی قریب تر مانیٹرنگ کے لئے محکمہ پبلک ہیلتھ اقدامات اٹھائے گا۔لوگوں میں آگاہی مہم کو فروغ دینے کے لئے آگاہی چہل قدمی کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کا استعمال کیا جائے گا تاکہ عوام الناس ان سے آگاہی حاصل کر تے ہوئے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کو ممکن بنائیں۔

ہیلتھ ایجوکیشن کے ذریعے سے بھی لوگوں میں آگاہی پیدا کی جائے گی۔ماہانہ پانی کے نمونے لیب میں ٹیسٹنگ کے لئے بھجوائے جائیں گئے۔ہیپاٹائٹس Aاور Eکے کیسسز کو کم کرنے کے لئے سورس ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ ایکسئین نے بتایا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ نے گزشتہ ماہ دو ٹینکس صاف کروائے اور دیگر ٹینکس کی دوران ماہ صفائی کروائی جائے گی جبکہ ہر ایک دن کے بعد واٹر کلورینیشن کی جارہی ہے۔

ہائی جین کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے محکمہ خوراک کو ہدایات جاری کی گئی۔ ریگولر مانیٹرنگ کے لئے وٹس ایپ گروپ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔تمام ریسٹورنٹ کو ہدایات جاری کرنے کے لئے کہ وہ صفائی کی بہتر سہولیات مہیا کرتے ہوئے ہوٹل میں کام کرنے والے ملازمین کی میڈیکل ٹیسٹنگ اور واٹر ٹیسٹنگ کروانے کے لئے DFCصاحب مکتوب تحریر کریں گئے۔ ایکٹو مانیٹرنگ کے لئے متذکرہ محکمہ جات پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو کہ ہر 15دن کے بعد مشترکہ وزٹ کرتے ہوئے رپورٹ ڈی ایچ او کو پیش کرے گی اور جملہ مسائل کے حل کی تجاویز پیش کرے گی تاکہ بہتر معاشرے کی تشکیل کے ساتھ ساتھ ہیپاٹائٹس A اور Eکی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں