کرم ایجنسی ، افغان سرحد کے قریب پا گل کتوں نے 18افراد کو کا ٹ کر زخمی کر دیا

منگل 25 ستمبر 2018 16:51

کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم ایجنسی میں افغان سرحد کے قریب پا گل کتوں نے 18افراد کو کا ٹ کر زخمی کر دیا ، جنہیں فوری طور پر پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،زخمیوں میں 4کی حالت تشویشنا ک بتائی جاتی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم ایجنسی میں افغان سرحد کے قریب گاوں پیو اڑ میں پا گل کتوں نے 18افراد کو کا ٹ دیا لیا ، زخمیو ں میں زیا دہ تر بچے شامل ہیں جبکہ ایک خاتون پر بھی کتوں نے حملہ کر کہ زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع اور مقامی انتظامیہ کے مطابق 4 پاگل کتوں کا ایک غول اپر کرم کے علاقہ پیواڑ کے رہائشی افراد پر اچانک حملہ آور ہو گیا۔بعد ازاں مقامی نوجوانوں نے فائرنگ کرکے چاروں کتوں کو ہلاک کردیا۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پارا چنار منتقل کیا گیا لیکن کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بعدازاں چار شدید زخمیوں کو علاج کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا۔ڈی ایچ کیو اسپتال کے ڈاکٹر محب اللہ جان کا کہنا تھا کہ کتوں نے زیادہ تر افراد کو ہاتھوں اور چہروں پر کاٹا ہے۔

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں