سی سی پی نے اُوبر - کریم مرجر کی مشروط منظوری دے دی،فیصلہ جاری

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے فیز اا فیصلے کے زریعے اوبر- کریم مرجر کی منظوری دے دی

جمعہ 21 فروری 2020 17:40

سی سی پی نے اُوبر - کریم مرجر کی مشروط منظوری دے دی،فیصلہ جاری
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 21 فروری 2020ء) سی سی پی نے مارکیٹ میں کمپیٹیشن متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر اس مرجر کی منظوری کے لئے کمپیٹیشن متعلقہ شرائط عائد کی ہیں جو کہ اس ٹرانزیکشن سے تین سال کے عرصے تک یا مارکیٹ میں نئے اہم پلئیر کے زریعے معنی خیز اضافہ تک نافذ رہیں گی۔ مارکیٹ میں معنی خیز اضافہ کا مطلب ہو گا کہ رائیڈ شئیرنگ سروس فراہم کرنے والی ایک یا ایک سے زائد کمپنیز پاکستان میں کاروبار شروع کریں اور انفرادی طور پر 25فی صد مارکیٹ شئیر یا اجتماعی طور پر 33.3فی صد مارکیٹ شئیر حاصل کریں چونکہ اوبر - کریم مرجر کی وجہ سے پاکستان کی رائیڈ شئیرنگ مارکیٹ میں خاطر خواہ کمی آرہی تھی اس لئے سی سی پی نے فیز اا جائزہ کا فیصلہ کیا ۔

سی سی پی نے فیز اا فیصلے میں کمپیٹیشن متعلقہ خدشات جیسے کہ مصنوعات اور خدمات کی قیمتوں میں اضافہ، خدمات کے معیار میں کمی، جدت میں کمی اور امتیازی قیمتوں ، کے پیش نظر اوبر پر مندرجہ زیل شرائط عائد کی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرائیور یا کیپٹن حضرات اپنے کسی بھی پسندیدہ رائیڈ شئیرنگ پلیٹ فارم پر خدمات فراہم کرنے کے لئے آزاد ہوں گے اور انہیں کسی بھی خصوصی معاہدے کا پابند نہیں کیا جائے گا۔

ڈرائیور یا کیپٹن حضرات کی کمائی میں کمی نہ آئے ، اس کے لئے اوبر- گو اور اوبر- منی کے ڈرائیورز کے لئے کنٹریکچوئل سروس فیس 22.5سے 27.5فی صد تک برقرار رکھی جائے گی۔ سی سی پی نے اوبر کو حکم دیا ہے کہ مسافروں پر لاگو ٹوٹل آرگینک فئیر کو ایک سفر کے لئے 12.5 فی صد تک رکھا جائے۔ اسی طرح زیادہ رش کے اوقات میں بھی 2.5گنا سے زیا دہ سر چارج عائد نہیں کیا جائے گا۔

ان شرائط سے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ اس ٹرانزیکشن کے بعد قیمتوں میں غیر مناسب اضافہ نہ ہو اور صارفین کرایوں کے اضافے سے متاثر نہ ہوں۔ پاکستان میں اپنی خدمات میں مذید جدت لانے اور کوالٹی کا معیار بہتر بنانے کے لئے اوبر ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے شعبے میں 10انجینئیرز تعینات کرے گا ۔ اور دوست/ہیرو جیسی ایپلیکیشن متعارف کرائے گا جس کے زریعے کیپٹن / ڈرائیورزدوسرے ڈرائیورز کو ریکروٹ کر کے بھی پیسے کما سکتے ہیں ۔

ڈرائیور ایپلیکیشن میں حفاظتی فیچر متعارف کرائے جائیں گے جس سے ڈرائیورز کسی مسافر کے نامناسب رویے کی شکایت کر سکیں گے اور مسافر ڈرائیور یا کیپٹن کی شکایت کر سکے گا۔ ایک اور اہم شرط یہ ہے کہ اوبر مارکیٹ میں آنے والے نئے پلئیرز اور صارفین کو اپنے ڈیٹا تک رسائی دے گا۔ صارفین کے ممکنہ استحصال کے خدشات کے پیش نظر سی سی پی نے اوبر کو پابند کیا ہے کہ وہ اس ٹرانزیکشن کے بعد مختلف مسافروں کو ایک جیسی مسافت کے لئے مختلف پیسے چارج نہیں کرے گا۔

اور اس طرح صارفین امتیازی قیمتوں سے محفوظ رہیں گے۔ یہ تمام شرائط اس ٹرانزیکشن سے تین سال کے عرصے تک یا مارکیٹ میں نئے اہم پلئیر کے زریعے معنی خیز اضافہ تک نافذ رہیں گی۔ عائد کردہ شرائط کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے اوبر ایک مانیٹرنگ ٹرسٹی کا قیام عمل میں لائے گا جو کہ کمیشن کو تین ماہ میں ایک رپور ٹ کے زریعے آگاہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں