گوادر بندرگاہ و سی پیک روٹس پر خصوصی اقتصادی زونز ملک کو خوشحالی و ترقی کی راہ پر لے جائیں گے،الیاس مجید شیخ

پیر 22 اکتوبر 2018 16:55

گوادر بندرگاہ و سی پیک روٹس پر خصوصی اقتصادی زونز ملک کو خوشحالی و ترقی کی راہ پر لے جائیں گے،الیاس مجید شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) بزنس پروموشن کونسل لاہور کے چیئرمین الیاس مجید شیخ نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ اور سی پیک روٹس پر خصوصی اقتصادی زونز ملک کو خوشحالی و ترقی کی راہ پر لے جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنس پروموشن کونسل کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ گوادر کو ملک کے دیگر شہروں کی طرح ترقی یافتہ بنانے کیلئے گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی قائم کی گئی، سی پیک کے تحت گوادر میں خصوصی اقتصادی زونز کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹیکسوں میں رعایت و دیگر مراعات دی گئیں جس سے غیر ملکی کمپنیوں نے گوادر میں کاروباری ادارے قائم کرنے شروع کئے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں،گوادر صنعتی زونز میں غیر ملکی کمپنیوں کی طرف سے صنعتوں کے قیام سے برآمدات اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، الیاس مجید شیخ نے کہا کہ شپنگ ایجنسی،گڈز ٹرانسپورٹ،گوادر سے کراچی اور عرب ممالک کیلئے فیئر سروسز، ہوٹلز، مچھلی کی صنعت بشمول فریزنگ اور پیکنگ، آئل ٹرمینل، ویئر ہائوسنگ، برآمداتی صنعتیں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کیلئے بطو ر خاص موجود ہیں ، جن سے بڑے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار اٹھاسکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں