صوبائی وزیر صنعت وتجارت سے بی کورل گروپ آف کمپنیز کے ایم ڈی محسن رضا بخاری کی ملاقات

ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے مکمل قانونی تحفظ دیں گے ‘صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال

جمعہ 9 نومبر 2018 16:41

صوبائی وزیر صنعت وتجارت سے بی کورل گروپ آف کمپنیز کے ایم ڈی محسن رضا بخاری کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے بی کورل گروپ آف کمپنیز کے ایم ڈی محسن رضا بخاری نے ملاقات کی۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈکے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران صوبے میں سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت ہوئی۔چیف ایگزیکٹو پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جہانزیب بھرانہ اور سرماہی کاری بورڈ کے دیگر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول پیدا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے ہر ممکن سہولتیں دے رہے ہیں اورصوبے میں ایسی صنعتیں لانا چاہتے ہیں جن سے ملک کی برآمدات میں اضافہ ہو۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ صنعتی شعبے میں دس سال کے لئے انکم ٹیکس ہالیڈے دے رہے ہیں اورمشینری کی درآمد پر بھی ڈیوٹی زیر و کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب زرعی صوبہ ہے اور معیشت میں زراعت کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔صوبے میں صنعتوں کے قیام کے حوالے سے ہر ممکن سہولتیں دے رہے ہیں۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ جرمن سرمایہ کارآگے بڑھے اور پنجاب میں سرمایہ کاری کریں۔سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے مکمل قانونی تحفظ بھی دیں گے۔جرمن کمپنی کے سی ای او محسن بخاری نے کہا کہ ہماری کمپنی جرمنی میں آئی ٹی اور مارکیٹینگ کا بزنس کررہی ہے اور ہم اس بزنس کو پاکستان میں وسعت دینا چاہتے ہیں اور پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں