صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کی زیر صدارت پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011کے تحت سپیشل کورٹس کے قیام کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

منگل 4 دسمبر 2018 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کی زیر صدارت منسٹرز بلاک میں پنجاب کے 36اضلاع میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011(بشمول ترمیم 2016)کے تحت سپیشل کورٹس کے قیام کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری کیپٹن(ر) اعجازاحمد جعفر ، سیکریٹری خوراک شوکت علی ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان ، ایڈیشنل سیکریٹری لاء محمد اقبال ، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس علی شہزاد اور ڈائیریکٹر اپینین اینڈ ریسرچ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نوازش علی بسرا بھی موجود تھے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر خواراک سمیع اللہ چوہدری نے سپیشل کورٹس کے قیام کے لئے لاگت کا تخمینہ اور ورک آؤٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ابتدائی اور رننگ اخراجات کو مد نظر رکھ کر مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان نے الگ کورٹس اور آزاد سپیشل کورٹس کے قیام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ اس سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کومحکمہ فوڈ سے متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف جرمانہ اور سیل کرنے کے اختیارات کے علاوہ تعزیری کارروائی کا حق بھی حاصل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 5 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ میں ان کورٹس کو تشکیل دینے کا پلان ہے اور جلد ہی اس ضمن میں ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں