لاہور ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 2 پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار

منگل 4 دسمبر 2018 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) لاہور ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 2 پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار رہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور سے راس الخیمہ جانے والی پرواز جی 1821 اور لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 منسوخ ہو گئی جبکہ بیجنگ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 853،دبئی سے لاہور آنے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 622،لاہور سے دبئی جانے والی پرواز ای کے 623، لاہور سے دمام جانے والی پرواز ایکس وائے 884،کویت جانے والی پرواز کے یو 204اور لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 789 تاخیر کا شکار ہوئی جس کے باعث مسافروںکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں