غیرملکی سرمایہ کاری میں813فیصد اضافہ مضبوط معاشی صورتحال کی نشاندہی ہے ‘افتخار بشیر

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات، مثبت اصلاحات سے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

منگل 23 اپریل 2019 14:37

غیرملکی سرمایہ کاری میں813فیصد اضافہ مضبوط معاشی صورتحال کی نشاندہی ہے ‘افتخار بشیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے رواں مالی سال2018-19کے پہلے نو ماہ میں جولائی تا مارچ2019ء کے دوران الیکٹریکل مشینری پر کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی شر میں813فیصد، ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں663فیصد جبکہ کیمیکلز کے شعبہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں 322فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں813فیصد اضافہ مضبوط معاشی صورتحال کی نشاندہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے مستقبل میں پاکستان کی صنعتی ترقی کے روشن امکانات نظر آرہے ہیں اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ء کے دوران الیکٹریکل مشینری کے شعبہ میں 126.6ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ۔

(جاری ہے)

فارماسوٹیکل سیکٹر میں رواں مالی سال میں247فیصد زائد جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں رواں برس 50فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ملک میں خوشحالی و ترقی کا دور شروع ہوگا ۔روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہونگے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک کو غیر ملکی قرضوں سے نجات مل جائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں