اسلام آباد کی سڑکوں پر خاک چھاننے کے باوجود مو لانا کا مو قف کسی کو پتہ نہیں چل سکا ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

مو لانااخلا قی جرات کا مظاہرہ کریں اور اپنے ممبران اسمبلی سے استعفے لیں اور ضمنی الیکشن لڑیں انہیں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا

جمعرات 14 نومبر 2019 13:41

اسلام آباد کی سڑکوں پر خاک چھاننے کے باوجود مو لانا کا مو قف کسی کو پتہ نہیں چل سکا ‘ڈاکٹر شاہد صدیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاہے کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر خاک چھاننے کے باوجود مو لانا کا مو قف کسی کو پتہ نہیں چل سکا وہ کیا چا ہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ آزادی مارچ والو ں سے اسلام آباد کے شہریو ں کو آزادی مل گئی ہے جس پر شہری بے حد خو ش ہیں مو لانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ کے نام پر ڈرامہ فلا پ ہو گیا ہے آزادی مارچ کے بعد ملکی سیا ست بھی’’ مو لانا کی سیا ست‘‘ سے آزادی ہو جائے گی۔

انہو ں نے کہاکہ مو لانا ہر حکومت کا حصہ رہے موجو دہ حکومت میں انہیں حصہ نہ ملنے پر وہ ’’میں نہ مانو ں‘‘ کی پا لیسی پر گامز ن ہیں مو لانااخلا قی جرات کا مظاہرہ کریں اور اپنے ممبران اسمبلی سے استعفے لیں اور ضمنی الیکشن لڑیں انہیں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا ، عمران خان نے جس طرح حکمت عملی سے آزادی مارچ کو ناکام بنا یا ہے وہ خراج تحسین کے قا بل ہیں۔عمران خان کی ساری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جس نے آزادی مارچ والو ں کواپنی حیثیت یاد دلائی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں