ایف پی سی سی آئی کانوجوان انٹر پرینیور کے لئے پاکستان سے افریقہ کے ممالک کو مصنوعات برآمدکرنے کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

پاکستان،افریقہ بزنس کونسل کے چیئرمین چوہدری ظفر محمود نے شرکا کو برآمد کے مراحل ،ضروری دستاویزات بارے تفصیلی بریفنگ دی

جمعہ 30 جولائی 2021 21:06

ایف پی سی سی آئی کانوجوان انٹر پرینیور کے لئے پاکستان سے افریقہ کے ممالک کو مصنوعات برآمدکرنے کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پاکستان،افریقہ بزنس کونسل کی طرف سے نوجوان انٹر پرینیور کے لییپاکستان سے افریقہ کے ممالک کو مصنوعات برآمدکرنے کے عنوان سے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایتھوپیا میں پاکستان کے سفیرشوزاب عباس،پاکستان کے نائجر میں سفیر احمد علی سروہی اور شرکا کی بڑی تعداد نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر ایتھوپیا میں پاکستان کے سفیرشوزاب عباس نے پاکستانی کاروباری افراد کو ایتھوپیا کو اپنی مصنوعات برآمد کرنے کے حوالے سے بریفنگ دیتے کہا کہ ایتھوپیا افریقہ کی دوسری بڑی آبادی ہے۔ایتھوپیا کے ساتھ زراعت،فارماسوٹیکل،آئی ٹی(ڈیجیٹلائزیشن)اور آبپاشی کے نظام میں کاروبار کے بے شمار مواقعے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سے ایتھوپیا کو موٹر سائیکل اور رکشہ بھی برآمد کئے جا سکتے ہیں۔

ایتھوپیا میں چائے اور کافی کی بہت زیادہ پیداوارہوتی ہے، ایتھوپیا سے سستی چائے،کافی اور دالیں درآمد کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس کے خاتمہ کے فوری بعد ایتھوپیااور پاکستان کے درمیان فلائٹ آپریشن بحال ہو جائے گا۔اس موقع پر پاکستان کے نائجر میں سفیر احمد علی سروہی اورایف پی سی سی آئی لاہور کے کوارڈنیٹر محمد علی میاں نے کہاکہ پاکستان اور نائجر کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ فارماسوٹیکل،صحت،زراعت،آبپاشی،ٹریکٹرز،الائیڈ مشینری، زرعی بیج،کھاد اور ادوایات، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبہ جات میں باہمی تجارت کے فروغ کی گنجائش موجود ہے۔ایف پی سی سی آئی پاکستان،افریقہ بزنس کونسل کے چیئرمین چوہدری ظفر محمود نے شرکا کو پاکستان میں کاروبار کی رجسٹریشن اور پاکستان سے افریقہ کے ممالک کو برآمد کرنے کے مراحل اور ضروری دستاویزات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ افریقہ کے بیشتر ممالک کو بغیر سرٹیفیکیشن کے پاکستان سے مصنوعات برآمد کی جا سکتی ہیں۔ایف پی سی سی آئی کا ایک کاروباری وفد آئندہ ماہ ایتھوپیا اور نائجر کا دورہ کرئے گا۔ وفدنائجر میں پاکستان۔نائجر بزنس کانفرنس میں بھی شرکت کرئے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایف پی سی سی آئی پاکستان کی 9یونیورسٹیوں کے ساتھ انٹر پرینیور سنٹر بنانے جا رہے ہیں۔

برآمدات کے امور کے ماہر راشد سعید نے شرکا کو پاکستان سے دیگر ممالک کو برآمدات کے مراحل اور ضروری دستاویزات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کیپشن فوٹو۔ایف پی سی سی آئی پاکستان۔ افریقہ بزنس کونسل کے چیئرمین چوہدری ظفر محمود،ایف پی سی سی آئی لاہور کے کوارڈنیٹر محمد علی میاں اوربرآمدات کے امور کے ماہر راشد سعیدشرکا سے خطاب کر رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں