پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںیکمشت بھاری اضافہ زیادتی ہے ،واپس لیا جائے‘پیاف

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنا تشویشناک ہے،پٹرول بم مہنگائی بم ثابت ہو گا‘ناصر حمید خان، جاوید صدیقی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت یکمشت 10.49 روپے اور ڈیزل کی قیمت12.44 روپے یکمشت بڑھانا سراسر زیادتی ہے ، پٹرول بم مہنگائی بم ثابت ہو گا، گزشتہ چند ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تسلسل سے اضافہ کیا جا رہا ہے جس قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ناصر حمید خان اور جاوید صدیقی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بھاری اضافہ فورا واپس لیاجائے۔پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے ملکی معیشت پر منفی اثرات آئیں گے اور ترقی کی شرح نیچے گرے گی، پیداواری لاگت میں بے تحاشا اضافہ ہو جائے گا۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی بجائے ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی شرح کم کرے، غیر پیداواری اخراجات میں کمی لائی جائے تاکہ پیداواری لاگت اور مہنگائی کم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں