اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

مختلف برانڈز کے سگریٹس کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں،بعض برانڈز کی بلیک میں فروخت جاری

بدھ 1 مئی 2024 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء)اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل اور گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ کر دیا گیا ، مختلف برانڈز کے سگریٹس کی قیمتیں بھی بڑھ گئیںجبکہ بعض برانڈز کی بلیک میں فروخت جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق درجہ اول آئل کی قیمت 20روپے اضافے سی539روپے جبکہ گھی کی قیمت 520روپے کلو ہو گئی ۔

(جاری ہے)

100روپے اضافے سے آئل کی پانچ پیکٹ کی پیٹی 2695جبکہ گھی کی پانچ پیکٹ پیٹی کی قیمت2600روپے ہو گئی ۔

دوسری جانب مختلف برانڈز کے سگریٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ،30سگریٹس کا پیکٹ 20روپے اضافے سی200روپے،25سگریٹس والا پیکٹ 20روپے اضافے سی180روپے، ایک دوسرے برانڈ کا 30سگریٹس والا پیکٹ20روپے اضافے سی180روپے،25سگریٹس والا پیکٹ20روپے اضافے سی160روپے ہو گئی ۔ درجہ اول برانڈ کے سگریٹس کی مارکیٹ میں بلیک میں فروخت جاری ہے اور فی پیکٹ20سی30روپے اضافی وصول کئے جارہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں