بلاول اور آصفہ بھٹو کی دبئی میں املاک پہلے سے ہی ڈیکلیئرڈ ہیں: مخدوم سید احمد محمود

بدھ 15 مئی 2024 23:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے دبئی لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں ڈیکلئیرڈ بلاول بھٹو کی وراثت میں ملنے والی جائیداد کی تفصیلات کا دبئی لیک میں شامل کرنا کوئی انکشاف نہیں بلکہ یہ وراثت میں ملنے والی جائیداد میں کرپشن ڈھونڈنے کی ناکام کوشش کی گئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب سمیت بی بی شہید کے تمام بچوں کی دبئی میں جائیداد وراثت ہیں،بھٹو فیملی کی دبئی میں یہ جائیداد آج سے نہیں بلکہ سالہا سال سے ہیں، یہ تمام جائیداد الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ڈیکلیئر ہیں، ہمارے بیرون ملک اثاثے پہلے سے ڈیکلیئرڈ اور عوام کے علم میں ہیں، ہر سال اثاثے اور جائیداد کی ڈیکلیئریشن میں تفصیل جمع کراتے ہیں۔

(جاری ہے)

جن جائیدادوں کا تذکرہ کیا جا رہا ہے وہ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں ڈیکلیئر ڈہیں، بلاول اور آصفہ بھٹو کی دبئی میں املاک پہلے سے ہی ڈیکلیئرڈ ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ملکی و غیرملکی تمام اثاثہ جات الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں ڈیکلئیرڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا واقف ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے جلاوطنی میں پرورش پائی، دبئی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ہمراہ جلاوطنی کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری مذکورہ املاک میں رہائش پذیر تھے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد دبئی کی املاک ان کی اولاد کو وراثت میں ملی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع کی جاتی ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی دبئی کی املاک کی تفصیلات پہلے سے ہی پبلک ہیں، موجودہ خبر میں کچھ نیا نہیں، نہ غیرقانونی ہے، بظاہر یہ خبر ہے اور نہ کوئی اسکینڈل، بدنیتی پر مبنی کسی بھی کارروائی کو متعلقہ فورمز پر چیلنج کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں