پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد

جمعہ 10 اگست 2018 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائو تھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اور وائس چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹررفیق احمد نے کلیدی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران، ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز اور طلبہ نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر رفیق احمد نے بہترین تقریب کے انعقاد پر سنٹر کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے مثبت پہلوئوں کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کے مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے بے پناہ صلاحیتوں کا حامل ملک ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں