پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیرِ اہتمام سیمینار

منگل 23 اکتوبر 2018 18:18

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام -’ بمبار بچی: معصومیت سے دہشت گردی تک-- ‘ کے موضوع پر سنٹر کے آڈیٹوریم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی آئی جی ، شیخوپورہ ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران اورطلبا ء و طالبات نے بھی تقریب میں شرکت کی،اپنے خطاب میں ڈاکٹر سہیل حبیب نے موضوع سے متعلق مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی کہ کس طرح معصوم ذہنوں کو ورغلایا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ سویت یونین کی افغانستان میں مداخلت ، ایرانی انقلاب اور 9/11 کے واقعات کو پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی سے منسوب کیا جاتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں