سرپرائز ڈے پاکستانیوں کے لئے یوم تشکرہے،وائس چانسلر پروفیسر نیازا حمد
جمعرات 27 فروری 2020 17:59
(جاری ہے)
اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیا زاحمد نے کہا کہ 27فروری( سرپرائز ڈی) کا دن پاکستانیوں کیلئے یوم تشکر کا دن ہے جس میں پاک فوج کی جانب سے بھارت اور بین الاقوامی کمیونٹی کو پیغام دیا گیا۔
وائس چانسلر نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ کوسرنڈر کرنے کے بعد بین الاقوامی قوانین کے مطابق بہترین علاج معالجے ، کھانے اور چائے کی پیشکش کی جو ثابت کرتا ہے کہ ہم ذمہ دار قوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ ہمارے لئے سرپرائز نہیں تھا کیونکہ ہم پاک فوج کی صلاحیتوں پرپہلے سے ہی پورا یقین رکھتے ہیںاورجانتے ہیں کہ ہمارے جوان دشمن کو تاریخی سبق سکھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی کا رویہ بادشاہوں جیسا ہے جو کسی بھی قانون کی پیروی نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کے باعث بھارت میں آگ لگی ہوئی ہے اور تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہیںجس کا اقوام متحدہ کوسنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے پلواما واقعہ کی مشترکہ تفتیش کی پیشکش پر بھارت نے صاف انکار کر دیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو وطن کا دفاع یقینی بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مودی کے اقدامات نے قائد اعظم محمد علی جناح کو ایک بار پھر سچا ثابت کر دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد کشمیر بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرے گا اوربھارت میں ایک نئی اسلامی ریاست قائم ہوگی۔ پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی درگت بنا کر غلط فہمی کو دور کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے شہری یوں سمیت کسی کو بھی آزادی سے جینے کا حق نہیں دے رہی۔ قبل ازیں مسرت جمشید چیمہ اور ڈاکٹر نیاز احمدنے سرپرائز ڈے کا ایک سال مکمل ہونے پر کیک کاٹا۔دریں اثناء پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں بریگیڈیئر(ر) عمران ملک نے لیکچر دیتے ہوئے بالاکوٹ سمیت دیگر واقعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات نے بھارتی ائیر فورس کی غیر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے آشکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بحری فوج نے اپنے پانیوں میں دشمنوں کو داخل نہیں ہونے دیا۔ ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید نے خطہ میں طاقت کا توازن قائم رکھنے پر پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈیفنس سی کے علاقہ میں 18سالہ دوشیزہ کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا
لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار
سیکریٹری ایمرجنسی سروسز کی بین الاقوامی ٹیموں کو انٹر نیشنل ریسکیو چیلنج میں شرکت کی دعوت
ڈی آئی جی آپریشنز اپنے دفتر میں کھلی کچہری
حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ڈیجیٹائزیشن کا آغاز
صوبہ بھر میں 1160فلور ملز کی چیکنگ، غیر معیاری گندم کی موجودگی پر 42فلور ملز کو بھاری جرمانے، لائسنس معطل ..
لاہورمیں نجی ہسپتال میں غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کرنے والے گروہ کو گرفتارکرلیا گیا
سانحہ 9 مئی ملک اور قوم کو تقسیم کرنے کی سازش تھی ، منصوبہ سازوں کو سزا دی جائے ‘مسلم لیگ (ق)
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری (کل ) ہو گی
پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
بانی پی ٹی آئی قربانیاں دینے کو تیار ہیں، عارف علوی
-
ملک سے بغاوت اور دشمنی کرنے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے، 9 مئی کو شہداء کے ورثا کی دل آزاری، قوم اور فوج کو تقسیم کرنے کی منظم منصوبہ بندی کی گئی، ایسا دوبارہ کبھی نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف ..
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
-
9 مئی سیاہ ترین دن،مٹی پائو کا متحمل نہیں ہو سکتا،بلاول بھٹو زرداری
-
9 مئی سیاہ ترین دن،مٹی پائو کا متحمل نہیں ہو سکتا، بلاول بھٹو زرداری
-
آپ ثابت کردیں کہ ہم نے یہ گناہ کیا تو میں معافی مانگ لوں گا
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا