یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں جدید بائیو سیفٹی لیول ٹو پی سی آر لیب قائم

کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ چوبیس گھنٹے میں فراہم کردی جائیگی، ہیلتھ کیئر کمیشن نے منظور دیدی

جمعرات 9 اپریل 2020 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں جدید بائیو سیفٹی لیول ٹو پی سی آر لیب قائم کردی گئی ہے،کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ چوبیس گھنٹے میں فراہم کردی جائیگی، ہیلتھ کیئر کمیشن نے منظور دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن کی منظوری کے بعد یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں بائیو سیفٹی لیول ٹو پی سی آر لیب قائم کردی گئی ہے،جس کے نتیجے میں کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ چوبیس گھنٹے میں فراہم کردی جائیگی،لیب اعلی تعلیم یافتہ عملہ تعینات کیاگیا ہے اور یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں اس لیب کے قیام سے حکومت کی ٹیسٹنگ کپیسٹی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

چیئرمین بورڈ آف گورنر یونیورسٹی آف لاہور اویس رف کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے موجودہ حالات کے باعث یہ بہت ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ٹیسٹ کیے جائیں اس لئے عوام کی سہولت کیلئے یہ لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آ ف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا سینٹر بھی قائم کردیاگیا ہے جس میں 84بیڈ کی سہولت میسر ہے۔ 10بیڈ کا آئی سی یو بشمول وینٹی لیٹرز۔

14آئسولیشن رومز موجود ہیں جبکہ چوبیس گھنٹے فزیشنز، اینستھیسٹک وغیرہ ماہر ڈاکٹروں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس کیلئے دو ہزار لیول تھری پروٹیکٹرسوٹ کٹ جن میں ماسک، گلوز، ہیڈ شیلڈ، عینک، گان شامل ہیں چین سے درآمد کیے گئے ہیں۔ اسی طرح مریضوں کیلئے کھانے کا بھی خصوصی بندوست کیاگیا ہے اور اب یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وارڈ کی سہولت بھی مہیاکردی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں