پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق پالیسی جاری کر دی، ترجمان

بدھ 25 نومبر 2020 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے این سی او سی کی ہدایات کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ترجمان کے مطابق 26 نومبر سے بی ایس اور ماسٹرز کی سطح پر کلاسز آن لائن ہوں گی جبکہ طلباء کو سلیبس اور نصابی مواد ترجیحی بنیاد پر فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طالبعلم متعلقہ ڈین کی اجازت سے کیمپس میں ریسرچ ورک جاری رکھ سکیں گے اوراساتذہ معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ حکومتی ایس او پیز کے تحت شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔ آن لائن کلاسز والے طلباء کے لئے ہاسٹل بند رہے گااورغیر ملکی، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء کرونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ہاسٹل میں رہ سکیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں