انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات لینے والا راولپنڈی بورڈ کا سپرنٹنڈنٹ رشوت لیتے گرفتار

منگل 30 نومبر 2021 13:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات لینے والا راولپنڈی بورڈ کا سپرنٹنڈنٹ اشتیاق احمد ہزاروں روپے رشوت لیتے گرفتارکرلیا گیا، ویڈیو میں ٹریپ ریڈ کے دوران ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ملزم گورنمنٹ کرسچئین ہائیر سکینڈری سکول راجہ بازار کے امتحانی سینٹر پر سپریٹنڈنٹ تعینات تھا ۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے مطابق راولپنڈی بورڈ کے تحت طلبا و طالبات سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات لئے جا رہے ہیں ۔اینٹی کرپشن راولپنڈی نے ٹریپ ریڈ کرکے ملزم اشتیاق احمد ایس ایس ٹی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سرکل آفیسر راولپنڈی زولفقار بازید نے مجسٹریٹ طلعت وحید کی سربراہی میں کامیاب ٹریپ ریڈ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ملزم سے موقع پر رشوت کے نشان زدہ 25 ہزار روپے برآمد کرلئے گئے۔ملزم نے مدعی سے زیادہ نمبرز لگانے کے مجموعی طور پر 65 ہزار روپے رشوت وصول کی تھی ۔مدعی دانش رضا بارہویں جماعت کا طالب علم اور امتحانی مرکز پر امیدوار تھا ۔ملزم اشتیاق احمد محکمہ تعلیم میں سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ ہے جو راجہ بازار امتحانی سینٹر پر بطور سپریٹنڈنٹ ڈیوٹی دے رہا تھا۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 43/21 درج کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں