پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور کی ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن رپورٹرز ایسو سی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

بدھ 22 مئی 2024 18:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (پی جی ایم آئی) لاہور پروفیسر الفرید ظفر نے ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن رپورٹر ز ایسو سی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن رپورٹر ز ایسو سی ایشن نے ہمیشہ محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم اور عوام کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کیا ہے،عوامی اہمیت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ حکومت کی جانب سے ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سیکٹر میں ہونے والی پیش رفت اور عوام کی بہتری کے لئےکئے گئے اقدامات کو ہائی لائٹ کرنے اور عوام تک معلومات پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسو سی ایشن کے عہدیدار اپنی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کے ساتھ ساتھ غریب اور ضرورت مند مریضوں اور طالب علموں کی بھی آواز بنیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں