وزیراعلیٰ پنجاب سے چوہدری نثار کی ملاقات،پارٹی اموراورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:02

وزیراعلیٰ پنجاب سے چوہدری نثار کی ملاقات،پارٹی اموراورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اکتوبر2017ء ) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ن لیگ کے سینئررہنماء چوہدری نثارعلی خان نے ملاقات کی،جس میں ملک اور پارٹی کی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے ملاقات کی۔ملاقات میں پارٹی کے اندرسیاسی اختلافات اور نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور چوہدری نثارنے پارٹی کومتحد رکھنے کیلئے ملکرچلنے پراتفاق بھی کیا۔ملاقات میں تمام پارٹی رہنماؤں کونوازشریف کی قیادت میں متحد اور متحرک رہنے کے امورپربات چیت کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں