اپنے کرئیر میں یکسانیت کی بجائے منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہوں‘ صوبیہ خان

رقص اعضاء کی شاعری کا نام ہے ،مجھے اپنے اس فن پر فخرہے ‘انٹرویو میں گفتگو

ہفتہ 18 نومبر 2017 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) نامور اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ اپنے کرئیر میں یکسانیت کی بجائے منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہوں،رقص اعضاء کی شاعری کا نام ہے اور مجھے اپنے اس فن پر فخر ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ اسٹیج ،ٹی وی اور فلم میں ہر کردار کو چیلنج کے طو رپر لیتی ہوں اور اس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے دل لگا کر محنت کرتی ہوں۔ صوبیہ خان نے کہا کہ رقص کی باقاعدہ تربیت لی ہے اور مجھے اپنے اس فن پر فخر ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ ہر اسٹیج ڈرامے کے لئے اپنے ملبوسات کا چنائو میں خود کرتی ہوں اور اس کیلئے میں نے ایک معروف ڈریس ڈیزائنر کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں