الیکشن 2018ء میں شیر پھر دھاڑے گا انتخابات میں ہرانے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، مر یم نواز

ہفتہ 18 نومبر 2017 17:17

الیکشن 2018ء میں شیر پھر  دھاڑے گا انتخابات میں ہرانے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، مر یم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے الیکشن 2018ء میں شیر پھر سے دھاڑے گا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ان انتخابات میں ہرانے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، شریف خاندان مقدمات میں سرخرو ہو گا، گزشتہ روز لاہور سے حلقہ این اے 120 کے دورے کے موقعہ پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شریف خاندان مقدمات کی پیروی کر رہا ہے، جس کے بارے میں پاکستان کے عوام بخوبی آگاہ ہیں، حلقہ این اے 120 کے دورے کے لئے مریم نواز جاتی امراء سے دس گاڑیوں کے قافلے کی شکل میں روانہ ہوئیں، کارکنوں سے ملاقات کرنے کے بعد مریم نواز نے میو ہسپتال سمیت ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عوام کی شکایات سنیں اور ان شکایات کے ازالے کے فوری احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں