سانحہ تربت میں زندہ بچ جانے والا ایک شخص واپس گھر لوٹ آیا

پیر 20 نومبر 2017 14:49

سانحہ تربت میں زندہ بچ جانے والا ایک شخص واپس گھر لوٹ آیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20نومبر2017ء): سانحہ تربت میں 15لوگوں میں سیالکوٹ کا حیدر نامی شخص دوستو ں کے ہمراہ ترکی جانے والا تھا لیکن تھکاوٹ کے باعث اپنے دوستوں کے قافلے سے بچھڑ گیا تھا،جس کے باعث اس کی جان بچ گئی اور وہ واپس گھر لوٹ آیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا تفصیلات کے مطابق حیدر کا کہنا ہے کہ دوستوں سے بچھڑ جانے کے باعث میں راستہ بھول گیا تھا اور اپنی منزل پر نہیں پہنچ پایا تو میں نے کئی دفعہ ایجنٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے بھی رابطہ نہیں ہو سکا ۔ لیکن مجھے گھر لوٹنے پر اطلاع ملی کہ میرے دوستو ں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے ۔حیدر نامی شخص نے بھی دوسرے لوگوں کی طرح ایجنٹ کو ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں