شریف برادران کوسعودی عرب میں300بلین کےحساب کیلئےطلب کیاگیا،ڈاکٹرشاہدمسعود

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 31 دسمبر 2017 22:56

شریف برادران کوسعودی عرب میں300بلین کےحساب کیلئےطلب کیاگیا،ڈاکٹرشاہدمسعود
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31دسمبر2017ء) : سینئرتجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاہے کہ شریف برادران کوسعودی عرب میں طلب کیا گیاہے،تاکہ امریکا اور لندن کے300بلین کاحساب کتاب دیں،وہ ٹھیک کہتے ہیں کہ یہ ان کاذاتی دورہ ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وثوق سے کہتاہوں کہ سال 2018ء پاکستان کی مثبت سمت کیلئے فیصلہ کن سال ہوگا،سال 2018ء میں بدمعاشیہ کی تدفین ہوگی اورپاکستان میں بحران ختم ہوجائیں گے۔

سال 2017ء بہت سے اچھی اور تلخ یادیں چھوڑ کرجارہاہے۔دعا ہے کہ آنے والاسال سب کیلئے بہت اچھا ثابت ہو۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندرونی خلفشار کااس سال خاتمہ ہوگا،بدمعاشیہ اور آپریشن دبڑدوس بھی اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔اس کے نتیجہ میں آنے والے دنوں میں زبردست پاکستان دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

سال 2018ء میں ہم بہت سے بحرانوں سے نکل جائیں گے،کیونکہ بحران پیداکرنے کے ذمہ دران بدمعاشیہ کی تدفین ہونے جارہی ہے۔

جس کے باعث انشاء اللہ پاکستان کے بحران ختم ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں شریف برادران کوسمن کے ذریعے طلب کیا گیاہے وہاں وہ اپناحساب کتاب دے رہے ہیں۔کہ300بلین امریکہ اور یورپ میں کیسے تھا؟شاہد مسعود نے بتایاکہ اس کاپاکستان سے کوئی تعلق نہیں وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں کیونکہ یہ ان کاذاتی دورہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں