ہوا وے کی جانب سے اسلام آباد میں ہوا وے موبائل پاکستان کانگریس کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد

حکومت 2020ء تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کیلئے کوششیں بروئے کار لا رہی ہے‘ وزیر مملکت انوشہ رحمان

جمعہ 20 اپریل 2018 19:04

ہوا وے کی جانب سے اسلام آباد میں ہوا وے موبائل پاکستان کانگریس کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس میں کامیابی کے بعد معروف عالمی آئی سی ٹی سلوشنز فراہم کنندہ ہوا وے نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا وے موبائل پاکستان کانگریس کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا۔ کانگریس کا موضوع ’’مستقبل کو ایک ساتھ ملانا‘‘ تھا۔ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمان خان نے تقریب میں شرکت کی اور ہوا وے کی جانب سے منعقدہ پانچ روزہ کانگریس کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔

وزیر مملکت انوشہ رحمان نے پہلی موبائل کانگریس کو کامیاب بنانے کیلئے ہوا وے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کی ترقی اور خوشحالی و ٹیکنالوجی کے انقلاب کی راہ پر اس قوم کو لانے کے لئے معاونت کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہوا وے ٹیکنالوجی کی جانب سے پاکستان میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کیلئے اس قسم کی کوششوں میں کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت 2020ء تک پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے تاکہ اسے ٹیکنالوجی کی ترقی کے ضمن میں ترقی یافتہ معیشتوں کے برابر لایا جا سکے۔ہوا وے موبائل پاکستان کانگریس 2018ء اس ٹیکنالوجی کو سمجھنے کیلئے تمام شراکت داروں کو مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ممکنہ طریقوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار کرے گی۔ ہوا وے پاکستان موبائل کانگریس میں آج پاکستان میں جدید ترین موبائل سے متعلقہ مصنوعات اور جدت پسندی کا مظاہرہ کیا گیا۔ شرکاء نے مشاہدہ کیا کہ کیسے یہ موبائل مصنوعات ملک کے ارد گرد بالخصوص متنوع شعبوں میں شہریوں اور کاروباروں کیلئے بہتر مستقبل تشکیل دیتی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں