ایف پی سی سی آئی کا وفد کامیاب دورے کے بعد یو نان سے وطن واپس پہنچ گیا

پیر 16 جولائی 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی کا وفد کامیاب دورے کے بعد یو نان سے وطن وآپس آگیا۔دورے کے دوران نجی شعبے کے باہمی روابط بڑھاکر تجارتی سرگرمیاں میں اضافے کیلئے یونان کی وزارت خارجہ کے انٹرنیشنل اکنامک افیئرز کے سیکریٹری جنرل مسٹرآئیانوس برجو س سے ملاقات کی۔

تجارتی سرگرمیوں میں اضافے اور باہمی تجارت کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔باہمی تجارت کے فروغ کیلئے یونان کے ایتھنز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور ممبران سے ملاقات کی گئی ۔ایتھنز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مسٹر یانیس ہیٹیس پائیوی نے کہاکہ چھوٹی اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے پاکستان جیسے ملک کی بڑے درجہ کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یونان کے چیمبر آف کرافٹ اینڈ انڈسٹری کے صدر اور ممبران سے بھی ملاقات کی گئی۔ چیمبر آف کرافٹ اینڈ انڈسٹری کے صدر مسٹر پاولوس راوانیز نے کہاکہ وہ بھی جلد ایک وفد لے کر پاکستان آئے گئے اور سرمایہ کاری کے مقصد سے پاکستانی انڈسٹریل ایریا کا دورہ کرئے گئے۔یونان کے ا یتھنز چیمبر آف ٹریڈمین(اے سی ٹی) کا بھی دورہ کیا۔یونان میں پاکستان سفیرخالدعثمان قیصر کی طرف سے پاکستانی سفارت خانہ میں عشائیہ دیا گیا جس میں مقامی اور یونان میں مقیم پاکستانی کاروباری برادری اور صحافیوں نے شرکت کی۔

یونان ایتھنز میں تعینات پاکستان سفیر خالد عثمان قیصر نے ایف پی سی سی آئی کے کاروباری وفد کے سربراہ ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف کو یونان کے کامیاب دورہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفی سند پیش کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں