پولیس رسپانس یونٹ کی وردی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

پولیس رسپانس یونٹ کی نئی وردی ڈولفن کی وردی سے ملتی جلتی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 17 جولائی 2018 00:09

پولیس رسپانس یونٹ کی وردی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2018ء) پولیس رسپانس یونٹ کی وردی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا پولیس رسپانس یونٹ کی نئی وردی ڈولفن کی وردی سے ملتی جلتی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے پرانی وردی تبدیل کر کے پولیس میں نئی وردی لاگو کی تھی جو کانسٹیبل سے لے کر آئی جی تک سب کے لیے یکساں تھی مگر پولیس میں وردی کی تبدیلی کے حوالے سے کافی تحفظات پائے جاتے تھے، جس کے بعد پولیس کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے وردی تبدیل کرنے کی خبریں بھی گردش میں تھیں کیونکہ سروے میں 90 پولیس ملازمین میں موجودہ وردی کے حوالے سے تحفظات پائے گئے تھے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور اس وقت کے آئی جی پنجاب نے سال 2018 میں پولیس وردی تبدیل نہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور سابقہ وردی بحال کرنے کا معاملہ اگلے سال تک چھوڑ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اس فیصلے پر ملازمین میں شدید مایوسی پھیل گئی تھی۔تازہ ترین خبر کے مطابق عام پولیس کی وردی تو ابھی بھی وہی رہے گی تاہم پولیس کے پولیس رسپانس یونٹ کی وردی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پولیس رسپانس یونٹ کی نئی وردی ڈولفن فورس کی وردی سے ملتی جلتی ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق پولیس رسپانس یونٹ کی وردی کا نیا نمونہ اعلیٰ افسران کو بھیج دیا گیا ہے اور نئی وردی سی پی او کی منظوری کے بعد لاگو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں