پولیس مقابلوں کے ماہر عابد باکسر کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی 10 مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 20 جولائی 2018 11:39

پولیس مقابلوں کے ماہر عابد باکسر کی عبوری ضمانت منظور
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جولائی 2018ء) پولیس مقابلوں کے ماہر عابد باکسر کی 10 مخلتف مقدمات میں عبوری ضمانت منطور کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق بد نامِ زمانہ عابد باکسر آج سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔عابد باکسر کو ایف آئی اے نے انٹر پول کے ذریعے سے گرفتار کیا تھا۔سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی آج سیشن کورٹ میں پیشی ہوئی۔عدالت نے عابد باکسر کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے عابد باکسر کی ضامنت 10مقدمات میں منظور کی۔عابد باکسر کی ضمانت 50,50 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔عابد باکسر کی ضمانت 4 اگست تک کے لیے منظور کی گئی ہیں۔ عابد باکسر پر قتل، اقدام قتل جیسے اور کئی الزامات عائد ہیں۔عابد باکسر پولیس مقابلوں کے بھی ماہر مانے جاتے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد باکسر کا کہنا تھا کہ تمام چیزیں قوم کے سامنے رکھوں گا۔

(جاری ہے)

مجھے اپنے ملک آنے پر انتہائی خوشی ہے۔یاد رہے عابد باکسر نے چند روز قبل ایک ویڈیو میں کہا تھا جائیداد ہتھیانے کے لیے مجھ سے قتل کروایا گیا،بعد میں مجھے ہی کیسسز میں ملوث کروا کر جعلی مقابلے میں قتل کروانے کی کوشش کی گئی۔سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کسی کی جائیداد خریدنا چاہتے تھے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اس شخص سے رابطہ بھی کیا تا ہم اس نے پراپرٹی بیچنے سے انکار کر دیا جس کے بعد شہباز شریف نے اس جائیداد کو ہتھیانے کا منصوبہ بنایا اور مجھے سے قتل کروایا ۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں مجھے ہی کیسسز میں پھنسا دیا گیا اور فواد حسن فواد جو حمزہ شہباز شریف نے خط لکھا کہ عابد باکسر کے خلاف سخت سے سخت ترین کاروائی کی جائے جس کے بعد فواد حسن فواد نے مجھے نظر بند کروا دیا ۔اس دوران ایسا ہوا کہ ایک دن مجھے کہا گیا کہ آپ نماز پڑھ کر اپنے گناہوں کی توبہ کرلیں ہمیں آپ کو کہیں لے کر جا نا ہے جس پر مجھے لگا کہ یہ لوگ مجھے بھی جعلی پولیس مقابلے میں مروا دیں گے جس پر میں نہیں گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں