نگران پنجاب حکومت کے غیر جانبدارانہ اقدامات پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا:ضیا حیدررضوی

مسلم لیگ(ن) کے رہنماء کابیان حقائق کے منافی ہے ، بیان ذاتی خیالات ہوسکتے ہیں لیکن حقیقت سے دورتک واسطہ نہیں نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر سطح پر انتخابی عمل پر شفافیت اورغیر جانبداری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے ہیں ،نگران وزیر قانون و خزانہ پنجاب کا پرویز رشید کے بیان پر ردعمل

اتوار 22 جولائی 2018 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) نگران وزیر قانون و خزانہ پنجاب ضیا حیدررضوی نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء پرویز رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران پنجاب حکومت کے غیر جانبدارانہ اقدامات پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کے رہنماء کا بیان حقائق کے منافی ہے اوریہ بیان ان کے ذاتی خیالات تو ہوسکتے ہیں لیکن اس کا حقیقت سے دور تک کوئی واسطہ نہیں۔

نگران صوبائی وزیر ضیاحیدررضوی نے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے ہر سطح پر انتخائی عمل میں شفافیت اورغیر جانبداری کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے ہیں اورنگران حکومت اپنی غیر جانبداری کو عملی کارکردگی سے ثابت کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ الزام عائد کرنے والوں کے پاس اگر کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں