خادم رضوی نے عمران خان پر دلچسپ تنقید کر ڈالی

عمران خان نے تو خود کبھی ہوٹل میں کھانے کے پیسے نہیں دیے ، وہ بھی انکے یار ہی دیتے ہیں ، وہ خود پریشان ہیں کہ مجھے زبردستی اتنا مینڈیٹ دے دیا گیا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 7 اگست 2018 16:26

خادم رضوی نے عمران خان پر دلچسپ تنقید کر ڈالی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اگست 2018ء) تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم رضوی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تو خود کبھی ہوٹل میں کھانے کے پیسے نہیں دیے ، وہ بھی انکے یار ہی دیتے ہیں ، وہ خود پریشان ہیں کہ مجھے زبردستی اتنا مینڈیٹ دے دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مولانا خادم رضوی سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا تحریک انصاف نے آپ کا مینڈیٹ چوری کیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو تو خود بھی یقین نہیں تھا کہ ان کو اتنا مینڈیٹ ملے گا،ان کے تو چہرے ابھی بھی اڑے ہوئے ہیں۔

جس آدمی کو مینڈیٹ ملا ہو اس کا چہرہ تو چمکنا چاہئیے۔لگتا ہے کہ عمران خان کو پریشانی ہے کہ وہ اتنی بڑی ذمہ داری کیسے سنبھالیں گے۔عمران خان کے ساتھی کہتے ہیں کہ عمران خان ہوٹل میں کھانا کھاتے ہیں تو کھانا کھائے بغیر اٹھ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کو یہ بھی نہیں پتہ ہوتا کہ پیسے بھی دینے ہیں اور ان کے کھانے کا بل بھی ان کے دوست ادا کرتے ہیں۔مولانا خادم رضوی کامزید کہنا تھا کہ یا تو عمران خان اس لیے پریشان ہیں کہ وہ اتنی بڑی ذمہ داری کیسے سنبھالیں گے یا پھر اس لئے پریشان ہیں کہ ان کو یہ مینڈیٹ زبردستی دے دیا گیا ہے۔

عمران خان کو اس بات کی وضاحت کرنی چاہئیے۔مولانا خادم رضوی کاکہنا تھا ہمارے ساتھ جتنی بھی زیادتی ہوئی لیکن ہمارے چہرے مرجھائے نہیں۔ہمارے ساتھ جو زیادتی ہوئی وہ ہمیں معلوم ہے۔یاد رہے الیکشن 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف نے واضح برتری حاصل کی تھی جس کے بعد عمران خان آئندہ ملک کے متوقع وزیراعظم ہیں۔تاہم اپویشن جماعتوں کی طرف سے یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کو زبردستی جتوایا گیا ہے۔کئی جماعتوں نے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں