نگران وزیراعظم کا دورہ سوات، وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری

بدھ 8 اگست 2018 19:10

نگران وزیراعظم کا دورہ سوات،  وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم ناصر الملک کے سوات دورے پر کروڑوں روپے کے اخراجات کی واپسی کے لئے دائردرخواست پر وفاقی حکومت کو دوبارا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے سماعت 16ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم نے ریاستی ذمہ داری کی بجائے ذاتی امور کے لئے پروٹوکول استعمال کیا۔ نگران وزیراعظم نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔نگران وزیراعظم نے اپنی آبائی رہائش گاہ سوات میں بائیس گاڑیوں کا استعمال کیا۔ نگران وزیراعظم نے پروٹول کا استعمال کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پروٹوکول کے معاملے کا نوٹس لے اور اضافی اخراجات واپس لینے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں