لاہور، احتساب عدالت میں فواد حسن فواد کی جانب سے انکے میڈیکل چیک اپ اور بینک اکائونٹس کھولنے سے متعلق دائر

درخواست پر سماعت گیارہ اگست تک ملتوی

بدھ 8 اگست 2018 19:23

لاہور، احتساب عدالت میں فواد حسن فواد کی جانب سے انکے میڈیکل چیک اپ اور بینک اکائونٹس کھولنے سے متعلق دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) احتساب عدالت کے جج نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی جانب سے ان کے میڈیکل چیک اپ اور بینک اکائونٹس کھولنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت گیارہ اگست تک ملتوی کر دی ہے عدالت نے گیارہ اگست کو فریقین کے وکلاء کو دلائل دینے کیلئے طلب کرلیا ہے واضح رہے کہ سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد نے اپنے میڈیکل چیک اپ کے ساتھ ساتھ اپنے بینک اکائونٹس کھولنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں