لاہور ہائیکورٹ، رانا ثناء اللہ کی سکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم،فریقین کو نوٹس جاری

جمعہ 10 اگست 2018 17:20

لاہور ہائیکورٹ، رانا ثناء اللہ کی سکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم،فریقین کو نوٹس جاری
لاہور۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کی سکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری اور دیگرفریقین کوآئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے،مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ سے سکیورٹی واپس لینے کی خلاف کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

جسٹس شمس محمود مرزا نے رانا ثنا ء اللہ کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ انتخابات اور اس کے بعد سے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں اور متعلقہ فورمز پر سکیورٹی کیلئے درخواستیں دی ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کوسکیورٹی فراہم کرنے کاحکم دے جس پر لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما راناثنا ء اللہ کی سکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم دیتے ہوئے آئی جی، چیف سیکرٹری اور دیگر فریقین کو آئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں