عمران خان کے سیاسی استاد ہارون الرشید نے 4 معتبر نام پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے تجویز کردئیے

ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال،حسین دریشک اور سبطین خان میں سے کسی بھی ایک کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دے دی جائیں تو کپتان پنجاب میں سرخروہ ہوجائیں گے،ہارون الرشید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 10 اگست 2018 20:34

عمران خان کے سیاسی استاد ہارون الرشید نے 4 معتبر نام پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے تجویز کردئیے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2018ء) عمران خان کے سیاسی استاد ہارون الرشید نے 4 معتبر نام پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے چئیرمین تحریک انصاف کو تجویز کر دئیے۔ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال،حسین دریشک اور سبطین خان میں سے کسی بھی ایک کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دے دی جائیں تو کپتان پنجاب میں سرخروہ ہوجائیں گے۔

۔تفصیلات کے مطابق تخت پنجاب حاصل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف پنجاب سے منتخب ہونے والے متعدد آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ پنجاب سے آزاد امیدواروں کو تحریک اںصاف میں شامل کروانے میں سب سے اہم ترین کردار جہانگیر ترین نے ادا کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اس حوالے سے اب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ نمبرز حاصل کر لیے ہیں۔ بلکہ تحریک اںصاف مطلوبہ سے بھی کہیں زیادہ نمبرز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ فواد چوہدری کا دعوی ہے کہ تحریک اںصاف نے ق لیگ کی حمایت بھی حاصل کرلی ہے، یوں تحریک انصاف کو پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے 180سے زائد ووٹ حاصل ہوگئے ہیں۔

اس کے بعد شائد مسلم لیگ ن نے بھی حالات سے سمجھوتہ کرتے ہوئے شکست تسلیم کرلی ہے اور انہیں اندازہ ہوچکا ہے کہ وفاق کے بعد اب پنجاب بھی مسلم لیگ ن کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے اور اب ن لیگ کسی بھی صوبے میں حکومت بنانے کے قابل نہیں رہی۔اب کپتان کو اہم ترین چیلنج درپیش ہے اور وہ یہ کہ پنجاب کی کمان کس کے ہاتھ میں دی جائے۔اس حوالے سے اب تک شاہ محمود قریشی،علیم خان ،ڈاکٹر یاسمین راشد،راجہ یاسر،حسین دریشک،سبطین خان،ڈاکٹر مراد راس،میاں اسلم اقبال اور مخدوم ہاشم کے نام سامنے آ چکے ہیں۔

اس ناموں کے حوالے سے بہت سی باتیں کی جارہی ہیں ۔ان میں سے شاہ محمود اور علیم خان کے نام کا تو پتہ صاف ہو چکا ہے۔تاہم باقی نام ابھی بھی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔اس حوالے سے عمران خان کے سیاسی استاد سمجھے جانے والے ہارون الرشید نے کپتان کو خبردار کیا ہے کہ پنجاب میں راجہ یاسر جیسے متنازعہ شخص کو لانا پارٹی کی ساکھ مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس دوڑ میں اگر کوئی امیدوار باوقار ہیں تو وہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال،حسین دریشک اور سبطین خان ہیں کیو نکہ ان سب کی نیک نامی اور پارٹی کے لیے خدمات کسی سے دھکی چھپی نہیں ہے۔ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال،حسین دریشک اور سبطین خان میں سے کسی بھی ایک کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دے دی جائیں تو کپتان پنجاب میں سرخروہ ہوجائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں