ملکی سیاست ،جمہوریت کی مضبوطی کی جدوجہد میں پارٹی کی خواتین اراکین کا کردار ناگزیر ہے‘شہباز شریف

قومی ،صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ممبران کا اجلاس ،حکومت سازی کے حوالے سے لائحہ عمل بارے اعتماد میں لیا

ہفتہ 11 اگست 2018 20:34

ملکی سیاست ،جمہوریت کی مضبوطی کی جدوجہد میں پارٹی کی خواتین اراکین کا کردار ناگزیر ہے‘شہباز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی سیاست اور جمہوریت کی مضبوطی کی جدوجہد میں پارٹی کی خواتین اراکین کا کردار ناگزیر ہے۔گزشتہ روز پارٹی کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں شہباز شریف نے قومی اور صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ممبران کے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

صدر مسلم لیگ (ن) نے خواتین ممبران کو مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے لائحہ عمل کے بارے اعتماد میں لیا۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی خواتین اراکین کے اسمبلی میں تعمیری اور مثبت کردار کے حوالے سے ایکشن پلان زیر بحث آیا۔ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا کہ ملکی سیاست اور جمہوریت کی مضبوطی کی جدوجہد میں پارٹی کی خواتین اراکین کا کردار ناگزیر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں