پاکستان کو مضبوط بنانے کا راستہ صرف اسلامی نظام ہے،چودہ اگست 1947 ء کو پاکستان ایک واضح مقصد اور نصب العین کے لیے بنا تھا ،نظر یہ پا کستان کا مطلب انسانوں پر انسانوں کی خدائی نہیں بلکہ اللہ کا نظام غالب کر نا تھا ،پچھلے ستر سالوں سے مختلف ناموں سے وہی طبقہ مسلط ہے جو ایسٹ انڈیا کمپنی کا تسلسل ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا تقریب سے خطاب
اتوار 12 اگست 2018 21:40
(جاری ہے)
ملک و قوم کی حفاظت اور ترقی و خوشحالی کے لیے ہم طویل المعیاد منصوبہ بنائیں گے جس کے لیے نہ صرف جماعت اسلامی بلکہ معاشرے میں موجود مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد ، جو پاکستان کے اسلامی تشخص کے تحفظ پر یقین رکھتے ہوں ، ان سے رابطہ کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا بھر میں موجود اسلامی تحریکوں اور پاکستان کے نظریہ پر یقین رکھنے والے بہی خواہوں کو ہم دعوت دیں گے کہ وہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہونے والی اسلامی مملکت کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہمارا ساتھ دیں ۔
انہوں نے کہاکہ نئی نسل ہمارا سرمایہ ہے ان کی صلاحیتوں سے کماحقہ فائدہ اٹھانے کے لیے اور انہیں پاکستان کے حق میں استعمال کرنے کے لیے نوجوانوں کو متحد کریں گے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پاکستان کا مقدر ایک شاندار اسلامی انقلاب ہے ۔ پاکستان کے مسائل کا واحد حل ملک میں نظام مصطفیٰؐ کا نفاذ ہے اور یہ صرف جماعت اسلامی یا دینی قوتوں کا مسئلہ نہیں ، پوری پاکستانی قوم ملک میں شریعت کا نظام چاہتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جو لوگ پاکستان کو سیکولر اور لبرل اسٹیٹ بنانے کے خواب دیکھ رہے ہیں ، انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ہم آئین پاکستان کی اسلامی دفعات اور ختم نبوت کے قانون کی حفاظت کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اسلام کے لیے بناتھا اور اسلام ہی اس کی سا لمیت اور بقا کا ضامن ہے ۔جو لوگ اسلام اور پاکستان کا رشتہ توڑنا چاہتے ہیں ، وہ در اصل روح کو جسم سے نکالنا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اسلامیان پاکستان یہ سازش کبھی کامیاب نہ ہونے دیں گے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سود، اللہ اوررسول ﷺ کے خلاف جنگ ہے۔ اس کو ختم کیے بغیرملکی معیشت بہترنہیں ہو سکتی : شجاع الدین شیخ
لاہورہائی کورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پرسماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے :بلال صدیق کمیانہ
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا میاں زاہد اسلام ومیاں شاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ہالینڈ کی سفیرمسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت ..
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
ویڈیو گیمنگ سنٹر ، انٹرٹینمنٹ ایرینا، باکسنگ اور فٹ بال اکیڈمی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ،وزیر اعلیٰ ..
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
اووربلنگ کیس میں ڈسچارج کرنے کیخلاف درخواست پر ایکسیئن شاہ پور را کو نوٹس جاری
فیک نیوز اور افواہوں کے تدارک کیلئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ قائم
ویٹرنری یونیورسٹی لاہور میں ویٹرنری کا عا لمی دن انتہا ئی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ