پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں میاں بیوی نے بھی حلف اٹھایا

خاوند کے ہمراہ ایوان میں آنے کی خواہش پوری ہو گئی ‘ عظمیٰ بخاری

بدھ 15 اگست 2018 14:18

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں میاں بیوی نے بھی حلف اٹھایا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) پنجاب اسمبلی میں میاں بیوی نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما سمیع اللہ خان اور ان کی اہلیہ عظمی بخاری نے اکٹھے حلف اٹھایا ۔

(جاری ہے)

سمیع اللہ خان نے کہا کہ شریک حیات کے ساتھ ایوان میں آنا اچھا لگا ہے۔عظمی بخاری نے کہاکہ خاوند کے بغیر دومرتبہ اسمبلی میں آئی ہوں لیکن میری خواہش تھی کہ کبھی ہم دونوں ایوان میں اکٹھے آئیں اوروہ پوری ہو گی۔انہوں نے میاں بیوی اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں