پرویز الہٰی بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی تحریک انصاف کو کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

عزت صرف مسلم لیگ ن کی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی بھی خطرے میں ہیں، معروف صحافی حامد میر نے پاکستان تحریک انصاف کو بری خبر سنا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 اگست 2018 12:08

پرویز الہٰی بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی تحریک انصاف کو کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2018ء) :معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ نے اپنے سٹیٹس کی قربانی دی ہے۔ایک سابق وزیراعلی اسپیکر بن گیا کیونکہ پنجاب کی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ منصور وٹو اسپیکر تھے،اور پھر اسپیکر کی حیثیت سے وہ اثر و رسوخ استعمال کر کے وزیر اعلی پنجاب بننے میں کامیاب ہو گئے تھے۔اس لیے میں یہی کہوں گا کہ عزت صرف پاکستان مسلم لیگ ن کی خطرے میں نہیں ہے بلکہ تحریک انصاف کی عزت بھی خطرے میں ہے۔

کیونکہ پرویز الہٰی بہت گھاگ سیاستدان ہیں۔اس لیے تحریک انصاف کی قیادت کو پھونک پھونک کے قدم رکھنے چاہئیے۔کیونکہ اگر تحریک انصاف نے کہیں بھی زرا سی غلطی کی تو ایک زلزلہ آ جائے گا اور پھر پرویز الہٰی ایسا کام کریں گے کہ بنی گالا میں موجود لوگوں کو پتہ ہی نہیں چلے گا کہ یہ ہو کیا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے گزشتہ روز چوہدری پرویز الہی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے تھے۔

۔یاد رہے گزشتہ روز پرویز الہیٰ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے تھے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری اقبال گجر کے مابین سخت مقابلہ ہوا۔ چودہری پرویز الٰہی 201 ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ چوہدری اقبال گجر کو 146 ووٹ ملے۔ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 178 ارکان اسمبلی ہیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ ق کے 10 اور دو آزاد اُمیدواروں کی حمایت بھی حاصل تھی۔

لیکن یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اور حمایتی ارکان کو ملا کر کُل 190 ووٹس بنتے ہیں لیکن چوہدری پرویز الٰہی نے 201 ووٹس حاصل کیے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن میں ایک فارورڈ بلاک بن چکا ہے اور اسی فارورڈ بلاک کے 11 ارکان اسمبلی نے چوہدری پرویز الٰہیکو ووٹ دیا۔ ن لیگ کے 10 سے زائد ارکان اسمبلی نے اپنی پارٹی سے بغاوت کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں