نوجوان افسران کو ابتدائی پوسٹنگز مشکل و دشوار گزار علاقوں میں لینی چاہیے، آئی جی پنجاب
نوجوان اہلکاروں کیلئے فیلڈ پوسٹنگ کا یہ تجربہ آپکی پیشہ ورانہ زندگی میں انتہائی مفید ثابت ہوگا،سید کلیم امام
ہفتہ 18 اگست 2018 00:09
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ دیہاتی علاقوں میں زیادہ تر عوامی شکایا ت محکمہ مال سے متعلق ہوتی ہیں لہذاتمام اضلاع میں سینئر پولیس افسران ان شکایات کے بروقت حل کیلئے محکمہ مال کے افسران کے ساتھ قریبی رابطے کو یقینی بنایا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میںویڈیو لنک کانفرنس میں اے ایس پیز کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر شہزادہ سلطان سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ آئی جی نے اے ایس پیز کو ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کیلئے پولیس افسران باہمی کوارڈی نیشن کے نظام کو مزید مضبوط کریں اور پولیس فورس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تجاویز بھی دیتے رہیں ۔ آئی جی پنجاب نے خواتین افسران پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ قومی خدمت کے جوش اور جذبے سے اپنے فرائض سر انجام دیں ، خواتین افسران کو اضلاع میںکمانڈ کیلئے ملنے والے مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئیے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی بہترین انداز میں ادائیگی سے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی اداروں تک بھی رسائی حاصل کرنی چاہئیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موثر تفتیش کسی بھی کیس میں ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے انتہائی ضروری ہے لہذا تمام تفتیشی افسران نہ صرف اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں بلکہ کسی بھی کیس کی تفتیش مکمل غیر جانبداری کے ساتھ بغیر کسی دبائو کے میرٹ پر کریں ۔ویڈیو لنک میٹنگ کے دوران آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام ڈی پی اوز ہر ماہ کم از کم دو کیسز کی تفتیش کے حوالے سے ایف آئی آر سے لے کر کیس کی مکمل پیش رفت تک تمام حقائق سے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کو رپورٹ بھجوائیں تاکہ یہ مواد نئے آنے والے انویسٹی گیشن افسران کی تربیت کیلئے استعمال کیا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی احسن انداز میں ادائیگی کیلئے انتہائی ضروری ہے تمام کیڈر کے افسران واہلکاروں کو جدید تربیت حاصل کریں اور فورس کی ویلفیئر اور پولیس اسٹیشنز کی صورتحال میں بہتری کیلئے تمام ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔مزید برآںانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے صوبے کے غیر معروف پولیس اسٹیشنز کے ناموں کو تبدیل کرنے کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے سینئر پولیس افسران سے نئے ناموں کی فہرست طلب کی ہے ۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے صوبے کے تمام آر پی اوز ، ڈی پی اوز اور سی پی اوز کو بھجوائے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ریجنز اور اضلاع میں غیر معروف پولیس اسٹیشنز کے نئے نام علاقے کی تاریخ اور ثقافت کے مطابق تجویز کریں اور مقامی مشاہیر سمیت مشہور یادگاروں کو بھی ناموں کے انتخاب میں مد نظر رکھا جائے۔ مراسلے میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ نئے ناموں کی فہرست جلد از جلد سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے تاکہ مجاز اتھارٹی نئے ناموںکا مکمل جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرسکے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس اسٹیشنزکے نام علاقائی پہچان کے مطابق موزوںاور عام فہم ہونا ضروری ہے تاکہ عوامی سہولت کے ساتھ ساتھ یہ نئے نام علاقوں اور جگہوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار