عثمان بزدار کے ہم شکل شخص نے ون منتخب وزیر اعلی پنجاب سے بڑی خواہش کا آغاز کر دیا

میں عثمان بزدار کا ہم شکل ہوں، میری ویڈیو بھی بہت وائرل ہو گئی ہے اس لیے میری خواہش ہے کہ وہ بطور وزیر اعلی پنجاب اپنی تقریب حلف برداری میں مجھے شرکت کی دعوت دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 19 اگست 2018 13:49

عثمان بزدار کے ہم شکل شخص نے ون منتخب وزیر اعلی پنجاب سے بڑی خواہش کا آغاز کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے عثمان بزدار کو نامزد کیا گیا تھا۔جس کے بعد ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی جو چئیر لفٹ پر بیٹھا خوفزدہ ہو رہا تھا۔اور کہا گیا کہ چئیر لفٹ پر بیٹھا یہ شخص عثمان بزادر ہے۔تاہم بعد میں پتہ چلا کہ چئیر لفٹ میں بیٹھا خوفزدہ شخصعثمان بزدار نہیں بلکہ عام شہری نکلا۔

جس شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی اس کا اصل نام جام محمدصفدر ہے اور تعلق خانیوال سے ہے۔جس کی شکل وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملتی ہے۔محمد صفدر کا کہنا ہے کہ میں دوستوں کے ہمراہ مری گیا تھا جہاں میری یہ ویڈیو بنائی گئی تھی ۔اور پھر جب عثمان بزدار کا نام وزیر اعلی پنجاب کے طور پر سامنے آیا تو میری یہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

کیونکہ میری شکل ان کے ساتھ ملتی تھی۔

لیکن میں عثمان بزدار نہیں میں تو جام صفدر ہوں۔جب کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ہم شکل صفدر نامی شخص نے نو منتخب وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا اور کہا کہ میں عثمان بزدار کا ہم شکل ہوں، میری ویڈیو بھی بہت وائرل ہو گئی ہے اس لیے میری خواہش ہے کہ وہ بطور وزیر اعلی پنجاب اپنی تقریب حلف برداری میں مجھے شرکت کی دعوت دیں۔

یاد رہے تحریک انصاف کے نامزد امیدوارعثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب منتخب ہو گئے ہیں۔نتائج کے مطابقپاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد عثمان بزدار 186ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے نامزد امیدوار حمزہ شہباز 159 ووٹ حاصل کر سکے۔عثمان بزدار کا وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے کے بعد کہنا تھا کہ ہم جنوبی پنجاب سمیت پورے پنجاب سے کرپشن کا خاتمہ کرئں گے۔اور اسٹیٹس کو کا خاتمہ کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں