وزیراعلیٰ پنجاب کا عاشورہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے انتظامات پر ا ظہاراطمینان،

عاشورہ محرم کے دوران بہترین سیکورٹی انتظامات پر قانون نافذکرنیوالے اداروں کی تعریف ،تمام محکموں اوراداروں نے جس طرح ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا وہ قابل تحسین ہے ،سردار عثمان بزدار

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:10

وزیراعلیٰ پنجاب کا عاشورہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے انتظامات پر ا ظہاراطمینان،
لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کی سکیورٹی اورامن وعامہ کیلئے انتظامات پر اطمینان کاا ظہار کیا ہے۔وزیر اعلی نے عاشورہ محرم کے دوران بہترین سیکورٹی انتظامات پر قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کابینہ سب کمیٹی کے اراکین نے بہترین سکیورٹی انتظامات کئے اور اللہ تعالیٰ کے بے پایاں فضل وکرم اور کابینہ کمیٹی کے اراکین کی شبانہ روز محنت سے محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پرپنجاب میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کے اراکین نے دن رات محنت کر کے امن عامہ کے قیام کا قومی فریضہ بطریق احسن سرانجام دیا اور متعلقہ صوبائی اداروں اور محکموں کے ساتھ متعلقہ ایجنسیوں کی کوآرڈینیشن بہترین رہی۔

(جاری ہے)

متعلقہ اداروں، پولیس او رانتظامیہ نے مربوط اندازمیں کام کرتے ہوئے پر امن فضا کو یقینی بنایا۔ محکموں اوراداروں نے جس طرح ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا وہ قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کمیٹیوں کے عہدیداران اور منتخب نمائندوں نے بھی عاشورہ محرم الحرام کے دوران بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے موثر کردار ادا کیا۔معاشرے کے تمام طبقات کے مربوط انداز سے کام کرنے کی بدولت عاشورہ محرم کے دوران امن برقرار رہا اوراللہ تعالی کے فضل و کرم سے پنجاب میں کہیں بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسی جذبے ، محنت اور عزم کے ساتھ آئندہ بھی قیام امن کیلئے کام کرنا ہے اوراسی طرح مل کر کام کرتے ہوئے باہمی اتحاد سے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں