گورنر ہاؤس لاہور میں عوام کے ہجوم کی وجہ سے ناخوشگوار واقعہ

گورنر ہاؤس میں جھیل پر بنا ہوا لکڑی کا پل زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے ٹوٹ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 23 ستمبر 2018 15:29

گورنر ہاؤس لاہور میں عوام کے ہجوم کی وجہ سے ناخوشگوار واقعہ
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23ستمبر 2018ء) گورنر ہاؤس میں جھیل پر بنا ہوا لکڑی کا پل ٹوٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق آج گورنر ہاﺅس لاہور کو شہریوں کیلئے دوسری بار کھول دیا گیا۔پچھلے اتوار کی طرح اس بار بھی شہریوں کی بڑی تعداد سیر کیلئے گورنر ہاﺅس پہنچ گئی۔تاہم اس دوران ایک نا خوشگوار واقعہ بھی پیش آیا ہے۔میدیا رپورٹس کے مطابق گورنر ہاؤس میں جھیل پر بنا ہوا لکڑی کا پل ٹوٹ گیا۔

جھیل پر بنا ہوا لکڑی کا کمزور پل زیادہ بوجھ برداشت نہ کرسکا۔جھیل پر بنا لکڑی کا کمزور پل گرنےکے بعد گورنر ہاؤس انتظامیہ حرکت میں آگئی۔تحریک انصاف نے حکومت کے آتے ہی بہت سے مقبول عوامی فیصلے کئیے جس میں سے ایک فیصلہ سرکاری عمارات کو عوامی استعمال میں لانے کا تھا ۔اس فیصلے کے تحت وزیراعظم ہاوس کو تحقیقاتی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا گیا جبکہ کراچی اور لاہور کے گورنر ہاوسز کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ اتوار پہلی مرتبہ لاہور کے عوام نے گورنر ہاوس میں قدم رکھا۔ تعطیل کے روز بڑی تعداد میں شہری گورنر ہاؤس پنجاب دیکھنے پہنچے ۔ سیر کے لیے آنے والے شہری وسیع و عریض رقبے پر پھیلے گورنر ہاؤس کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ بعض شہریوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ گورنر ہاؤس میں پکنک منائی اورساتھ لایا ہوا دوپہر کا کھانا بھی وہیں کھایا۔ گورنر ہاؤس پنجاب آنے والوں کو صوبائی وزراء نے خوش آمدید کہا۔

اس حوالے سے گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں گورنر ہاؤس پنجاب کے کھُلنے اور وہاں عوام کی تفریح کی تصاویر شئیر کیں۔
لیکن ایک بات جو سوشل میڈیا صارفین اوردیگر شہریوں کو ناگوار گزری وہ گورنر ہاؤس پنجاب جانے والے شہریوں کا وہاں پر ڈالا گیا گند تھا۔ان تصاویر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک واویلا مچ گیا کہ کیا ایسی عمارات کو عوام کے لیے کھولنا سود مند ہوگا یا نہیں۔

تازہ ترین خبر کے مطابق گزشتہ ہفتے کے ناخوشگوار تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنر ہاوس انتظامیہ نے آنے والے شہریوں کے لیے ضابطہ تبدیل کردیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق گورنرہاؤس کامخصوص حصہ اتوارکوفیملیزکےلیےکھلارہےگا۔گورنرہاؤس صبح 9سےدوپہر12،دوپہر2سےشام 5بجےتک کھلارہےگا۔ترجمان گورنر ہاوس کا کہنا تھا کہ صرف شناختی کارڈکی حامل فیملیزہی اندر داخل ہوسکیں گی۔داخلہ صرف انارکلی گیٹ بالمقابل الحمرا آرٹ کونسل سے ہوگا۔گورنرہاؤس آنےوالی فیملیزکھانےپینےکی اشیاءہمراہ نہ لائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں