شہر میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا

اتوار 23 ستمبر 2018 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) لاہور اور گردونواح میں رات کے وقت بوندا باندی کے بعد ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

(جاری ہے)

موسم نے انگڑائی لے لی، بادلوں نے آسمان کو گھیر لیا، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کیساتھ تیز اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زورٹوٹ گیا ہے۔ لاہور میں شملہ پہاڑی، ڈیوس روڈ، ایمپریس روڈ، ایبٹ روڈ اور لکشمی چوک سے ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی۔اس کے علاوہ سیالکوٹ اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی جبکہ پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں