ایشیا کپ؛ اسٹیڈیم میں بیٹھی پاکستانی لڑکی پر بھارتی دل ہار بیٹھے

لڑکی کو ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بھارتی کرکٹ شائقین پاکستان اور بھارت کے مابین مزید میچز دیکھنے کے خواہش مند،سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 24 ستمبر 2018 12:30

ایشیا کپ؛ اسٹیڈیم میں بیٹھی پاکستانی لڑکی پر بھارتی دل ہار بیٹھے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 ستمبر 2018ء) گذشتہ روز پاکستان کو مسلسل دوسری بار بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جس کے بعد پاکستانی بہت حد تک مایوس بھی ہو چکے ہیں۔تاہم ایشیا کپ کے دوران ایک لڑکی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔خاص طور پر بھارتی تو اس پاکستانی لڑکی کو دل دے بیٹھے۔مذکورہ لڑکی پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے دو میچوں کے ساتھ ساتھ ایک اور میچ میں بھی اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے پہنچی۔

تو اس خوبصورت لڑکی کو کیمرے کی آنکھ نے اپنے اندر قید کر لیا۔جس کے بعد ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر لڑکی کو لے کر دلچسپ تبصرے شروع کردیے گئے۔ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بھارت میں کرکٹ کے شائقین پاکستان اور بھارت کے درمیان مزید میچز کھیلے جانے کے خواہش مند ہیں تا کہ وہ اس لڑکی کو ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی سوشل میڈیا صارف نے گذشتہ روز کہا کہ کیا یہ میڈیا آج دوبارہ میچ دیکھنے کے لیے آئے گی؟

۔

ایک بھارتی نے کہا کہ یہ لڑکی پاکستانی کی پوری بیٹنگ یونٹ سے زیادہ مطمئن لگ رہی ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ کیمرہ مین کو بھی مین آف دا میچ ایوارڈ ملنا چاہیے۔وہ کیسے ہر میچ میں اس لڑکی کو تلاش کر لیتا ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ کرکٹ کو ایک طرف رکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں بہت خوبصورت خواتین ہیں کاش پاکستان اور بھارت کبھی الگ نہ ہوتے۔

ایک صارف نے کچھ ایسے ٹویٹ کیا۔
اس کے علاوہ بھی کئی بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے کرکٹ کی مداح پاکستانی لڑکی کی تعریفوں کے پل باندھے ہیں۔لڑکی کو ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بھارتی کرکٹ شائقین پاکستان اور بھارت کے مابین مزید میچز دیکھنے کے خواہش مند بھی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں