بیک وقت 3 طلاقوں پرسزادینےکیلیےماڈل بل تیار کرنےکافیصلہ کرلیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے3طلاقیں ایک ساتھ دینےپرسزاکاتعین کرناشروع کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 24 ستمبر 2018 18:35

بیک وقت 3 طلاقوں پرسزادینےکیلیےماڈل بل تیار کرنےکافیصلہ کرلیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24ستمبر 2018ء) :اسلامی نظریاتی کونسل نے بیک وقت 3 طلاقوں پرسزادینےکیلیےماڈل بل تیار کرنےکافیصلہ کرلیا ہے۔اس سلسلے میں اسلامی نظریاتی کونسل نے3طلاقیں ایک ساتھ دینےپرسزاکاتعین کرناشروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق تین طلاقیں بیک وقت دینا ایک ایسا شرعی مسئلہ ہے جس میں علماء میں اختلاف پایا جاتا کہ کیا بیک وقت تین طلاقیں دینے سے طلاق ہوجاتی ہے یا نہیں ۔

کچھ علمائے کرام اس کو جائز سمجھتے ہیں جبکہ کچھ اس حوالے سے اول الذکر کے موقف کے مخالف ہیں۔تاہم گزشتہ کچھ سالوں سے طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح نے معاشرے میں ایک بے چینی کی فضا پیدا کردی ہے اور اس کا ذمہ دار بھی کہیں نہ کہیں تین طلاقیں بیک وقت دینے کو ٹھہرایا جارہا ہے ۔تاہم اب اس حوالے سے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلامی نظریاتی کونسل نے ایک ساتھ 3 طلاقوں پرسزادینےکیلیےماڈل بل تیار کرنےکافیصلہ کرلیا جبکہ اس سلسلے میں اسلامی نظریاتی کونسل نے3طلاقیں ایک ساتھ دینےپرسزاکاتعین کرناشروع کردیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں اجلاس میں کم عمری میں شادیوں پر بھی غور ہوگا۔اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس میں خواتین کے وراثتی حقوق پرسفارشات پرغورکرےگی۔اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل نے3طلاقیں ایک ساتھ دینےپرسزاکاتعین کرناشروع کردی۔اس مقصد کے لیے بیک وقت 3 طلاقوں پرسزادینےکیلیےماڈل بل تیار کرنےکافیصلہ کرلیا۔اسلامی نظریاتی کونسل 26 ،27ستمبرکوماڈل بل تیارکرےگی۔

ماڈل بل میں بیک وقت تین طلاقوں پرسزا،جرمانہ تجویزکیاجائےگا۔اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس 26 اور 27ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل بل تیار کرکے وفاقی حکومت کو بھجوائے گی۔جسے منظوری کے بعد نافذ العمل کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارت میں بھی تین بیک وقت طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں