پاکستان ائیرلائن کے اور بڑا دھچکا

ترکمانستان نےاپنی فضائی حدودپی آئی اےکےلیےبندکردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 25 ستمبر 2018 23:59

پاکستان ائیرلائن کے اور بڑا دھچکا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-25 ستمبر 2018ء) :ترکمانستان نے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث پاکستان ائیر لائن کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا شمار کبھی دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں میں ہوتا تھا ۔ہماری قومی ائیر لائن نے نہ صرف دنیا کی فضاوں پر راج کیا بلکہ بہت سی معروف فضائی کمپنیوں نے پی آئی اے کے ماڈل کو اپنا تے ہوئے اپنا وجود قائم کیا اور آج انکو دنیا کی بہترین فضائی کمپنیاں ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

ایک جانب پی آئی اے نے عروج کا یہ زمانہ دیکھا ہے اور آج پی آئی اے کی زبوں حالی زبان زد عام ہے۔ماضی قریب میں پی آئی اے کو ٹریک پر واپس لانے کے لیے کچھ اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں تاہم ابھی پی آئی اے کو اپنی ساکھ بحال کرنے میں ایک لمبا عرصہ درکار ہے۔

(جاری ہے)

تاحال بھی پاکستان ائیر لائن کے کارنامے منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔اس ضمن میں کچھ روز پہلے پاکستان ائیر لائن کی ایک خاتون ائیر ہوسٹس کے لاپتہ ہوجانے کا واقعہ بھی خبروں کی زینت بنا تھا۔

تازہ ترین خبر کے مطابق ترکمانستان نےاپنی فضائی حدودپی آئی اےکےلیےبندکردی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اس کی وجہ پی آئی اے کی جانب سے عدم ادائیگیاں ہیں۔پاکستان نےفضائی حدوداستعمال کرنےکی ادائیگیاں نہیں کیں۔ترکمانی حکام کا اس حوالے بتانا ہے کہ ایئراسپیس اورفلائنگ واجبات کی ادائیگی تک پروازوں کافضائی راستہ بندرہےگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں