لاہور ایئرپورٹ پر 12پروازیں منسوخ ،

13تاخیر کا شکار ،مسافروں کو مشکلات کا سامنا

بدھ 26 ستمبر 2018 14:17

لاہور ایئرپورٹ پر 12پروازیں منسوخ ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ممالک جانے اور آنے والی 12پروازیں منسوخ اور 13تاخیر کا شکار رہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پروازوں کے منسوخ ہونے کی وجہ جہازوں کی عدم دستیابی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابی بتائی گئی ۔

(جاری ہے)

ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312،پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 264،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 656،پی آئی اے کی بہاولپور سے آنے والی پرواز 657،ائیر بلیو کی مسقط سے آنے والی پرواز 451، شاہین ائیر کی ابو ظہبی سے آنے والی پرواز 777،ائیر بلیو کی مدینہ سے آنے والی پرواز 477،ائیر بلیو کی مدینہ جانے والی پرواز 476،ائیر بلیو کی مسقط جانے والی پرواز450،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 1656،شاہین ائیر کی کراچی جانے والی پرواز 145 اور ائیر بلیو کی شارجہ جانے والی پرواز 412منسوخ ہوئی۔جبکہ 13پروازیں تاخیر کا بھی شکار ہوئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں